آباد کے ساتھ ملکر کام کرینگے: ناصر حسین شاہ

آباد کے ساتھ ملکر کام کرینگے: ناصر حسین شاہ
کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سب کے لئے اہم ہے۔ آباد جو بھی کوآرڈینیڈینیش بنائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کے لوگوں کو فایدہ پہنچے۔ بلڈرزکو تنگ کرنے کی شکایتیں آتی ہیں تو اس پر ایکشن ہوگا۔ہم چاہتے ہیں کہ یہاں پر کام ہو۔ کوئی دبئی میں کام کرتا ہے تو اچھی بات ہے۔

ناصر حسعن شاہ کا کہنا تھا کہ جو بائلاز بنارہے ہیں اس کا مقصد وایولیش ہوئی ہے۔ اگر کسی بلڈر کی زمین پر قبضہ ہوتا ہے تو اس پر بھی کوئی بلڈر ہی آکے کام کرتاہے،آباد کو بھی اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔

پیٹرن انچیف آباد محسن شیخانی نے کہا کہ۔24 روڈز پر کمرشلائز رکی ہوئی ہے، ہمیں سسٹم کو بہتر کرنا ہے۔ افورڈیبل رہائش سب کی ضرورت ہے۔ڈجیٹلائزیش سے نظام بہتر ہوگا۔ ویریفاء کے لئے جاتے ہیں تو ٹائیٹل کسی اور کے نام پر ہوتاہے۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کام پینڈنگ ہیں وہ حل نہیں ہوتے، بیچ والے لوگ ادارے اور ہماری ساکھ خراب کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آباد میں ایس بی سی اے کا نمائندہ مقرر کریں جو ہر ہفتے آباد میں بیٹھے۔
پرانے مسائل حل کیے جائیں۔پیسہ اور پانی اپنا راستہ خود بناتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کراچی کی ترقی چاہتے ہیں۔ دنیا میں انویسٹر کو آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں