رہنما سنی اتحاد کونسل اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سےگرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے
۔ پولیس انہیں کافی عرصے سے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ رہی تھی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔
