
لاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آف ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجر برادری کا خیال رکھا ہے۔معیشت کی بہتری ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان میں اب بھی آگے جانے کی صلاحیت ہے، پہلے لوگوں کو امیر کرو، پھر ٹیکس لگاؤ۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا معیشت پانچ، دس سال کیلئے نہیں نسلوں کیلئے بنانی پڑتی ہے۔ چین کا معاشی منصوبہ 50 برس کا ہے، ہمیں بھی مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
