
کراچی(رپورٹ: شوکت لاشاری) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد میئر کراچی بئریسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے، تمام فیصلےمکمل مشاورت سےکیئےجاتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے پروپیگنڈہ کیاکہ میرانام فریال تالپورنےمیراrecommendنہیں کیا.
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہاں سیاست کرنا آسان نہیں، میں اگرسیاست میں ہوں تو اس کی وجہ فریال تالپور صاحبہ ہیں. انہوں نےمجھےسیاست کرناسکھایا،وہ میری محسن ہیں۔
