مرتضیٰ وہاب میئر کراچی اور عبداللہ مراد نائب میئر بن گئے

کراچی(رپورٹ: شوکت لاشاری) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے مختلف شہروں میں اپنے نامزد میئر کا اعلان کیا۔

نثار کھوڑو کی جانب سے پریس کانفرنس جاری تھی کہ اسی دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کا اعلان کر دیا، جبکہ ڈپٹی میئر کے لئے سلمان عبداللہ مراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے لئے  میئر کاشف شورو اور ڈپٹی میئر صغیر قریشی کو بطور امیدوار نامزد، میرپورخاص کے میئر کے لئے عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی میئر کےلئے جنید بلند کو امیدوار نامزد کیا گیا۔

نثار کھوڑو نے بتایہ کہ  میونسپل کارپوریشن شہید بینظیر آباد کے لئے میئر کے امیدوار قاضی رشید جبک، ڈپٹی میئر  کےلئے مبشر آرائیں امیدوار ہونگے۔میونسپل کارپوریشن سکھر کے لئے میئر کے امیدوار ارسلان شیخ اور ڈپٹی میئر کے لئے ڈاکٹر ارشد مغل امیدوار ہونگے۔میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے لئے میئر کے امیدوار انور لوھر اور ڈپٹی میئر کے لئے محمد امین شیخ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونپسل کارپوریشنز کے میئرز ڈپٹی میئرز سمیت ضلع کونسلز کے چیئرمین، وائیس چیئرمین کے لئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونپسل کارپوریشنز کے میئرز ڈپٹی میئرز سمیت ضلع کونسلز کے چیئرمین، وائیس چیئرمین کے لئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین کے لئے سید کمیل شاہ اور وائیس چیئرمین اختر علی مھر امیدوار ہونگے۔ضلع کونسل خیرپور کے چیئرمین کے لئے شیراز شوکت راجپر وائیس چیئرمین کے لئے فھد شاہ جیلانی امیدوار ہونگے۔گھوٹکی ضلع کونسل چیئرمین کے لئے بنگل خان مھر وائیس چیئرمیم بابر خان لونڈ ہونگے۔

شھید بینظیر ضلع کونسل کے چیئرمین کےلئے علی اکبر جمالی وائیس چیئرمین کے لئے عبدالرسول بروہی امیدوار ہونگے۔نوشھروفیروز ضلع کونسل چیئرمین کے لئے سھیل عباسی وائیس چیئرمین علی شیر بھرٹ امیدوار ہونگے۔سانگھڑ ضلع کونسل چیئرمین کے لئے علی حسن ہنگورجو وائیس چیئرمین جام ظھیر امیدوار ہونگے۔میرپورخاص ضلع کونسل چیئرمین کے لئے میر انور تالپور وائیس چیئرمین کے لئے میر احمد خان امیدوار ہونگے۔

نثار کھڑو نے کہا عمرکوٹ ضلع کونسل چیئرمین کے لئے حاجی بقا پلی وائیس چیئرمین کے لئے پیر محمد امیدوار ہونگے۔تھرپارکر ضلع کونسل چیئرمین کے لئے غلام محمد سمیجو وائیس چیئرمین کے لئے کملا بھیل امیدوار ہونگے۔ٹنڈو محمد خان ضلع کونسل چیئرمین کے لئے قاسم شاہ وائیس چیئرمین کے لئے حاجی غلام مصطفی جت امیدوار ہونگے۔ٹھٹھہ ضلع کونسل چیئرمین کےلئے عبدالحمید پنھور وائیس چیئرمین کے لئے ممتاز جلبانی امیدوار ہونگے۔ سجاول ضلع کونسل چیئرمین کے لئے دانش ملکانی وائیس چیئرمین رمیز الحق زنئور امیدوار ہونگے۔بدین ضلع کونسل چیئرمین کے لئے علی اصغر ہالیوپٹو وائیس چیئرمین فدا میندھرو امیدوار ہونگے۔دادو ضلع کونسل چیئرمین کے لئے سید محمد شاہ وائیس چیئرمین کے لئے شیر محمد چانڈیو امیدوار ہونگے۔ مٹیاری ضلع کونسل چیئرمین کےلئے مخدوم احمد زمان وائیس چیئرمین کے لئے  سید علی مرتضی امیدوار ہونگے۔ جامشورو ضلع کونسل چیئرمین کے لئے سھیل شورو وائیس چیئرمین کے لئے امان اللہ شاہانی امیدوار ہونگے۔ ٹنڈوالھیار ضلع کونسل چیئرمین کے لئے میر پپو تالپور وائیس چیئرمین دریا خان مری امیدوار ہونگے۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین کے لئے اعجاز لغاری اور وائیس چیئرمین کے لئے اسدللہ بھٹو امیدوار ہونگے۔ قمبر شھدادکوٹ ضلع کونسل چیئرمین کےلئے قمرالدین گوپانگ وائیس چیئرمین غلام محمد اسران امیدوار ہونگے۔ ضلع کونسل شکارپور کے چیئرمین کے لئے سردار ذوالفقار علی کماریو وائیس چیئرمین کے لئے کامران مھر امیدوار ہونگے۔ضلع کونسل جیکب آباد کے چیئرمین کے لئے طاھر کھوسو وائیس چیئرمین کے لئے رضوان اوڈھو امیدوار ہونگے۔ کشمور ضلع کونسل چیئرمین کے لئے گل محمد جکھرانی وائیس چیئرمین کے لئے الطاف کھوسو امیدوار ہونگے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں