آباد اور سعودی پاکستان بزنس کونسل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) اور سعودی پاکستان بزنس کونسل (ایس پی بی سی) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔

دستخط سعودی شہزادے منصور بن محمد آل سعود کی سربراہی میں کیے گئے۔

آباد کی جانب سے ایم او یو پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید اور سعودی پاکستان بزنس کونسل کے وائس چیئرمین محمدعبدلعزیز  الجلان نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت آباد اور ایس پی بی سی نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے،سرمایہ کاری کے موقع بڑھانے اور تجارت وتعمیرات سے متعلق سرگرمیوں میں توسیع کے لیے ایک جامعہ فریم ورک تشکیل  دیا ہے۔

معاہدے کے مطابق آباد اور ایس پی بی سی پاکستان کے تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے اور تعمیراتی منصوبوں میں جوائنٹ وینچر کے امکانات تلاش کریں گے۔

اس موقع پر سید افضل حمید نے کہا کہ سعودی پاکستان بزنس کونسل کے درمیاں شراکت داری  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی انضمام کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

افضل حمید کا کہنا تھا کہ یہ ایم او یو پاکستان کے تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کی تعمیراتی صنعت کو مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں