لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی تقریب کاانعقاد
کراچی: امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ وائٹ گولڈ بینکوئٹ ناظم آباد نمبر 04 میں منعقدہ تقریب میں لیاقت آباد ٹاون کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں میں میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں مفت اسکول بیگز اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے کہاا لحمدللہ جماعت اسلامی کراچی کے حق اور اختیارات کے لئے جدوجہد کررہی ہے، جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمن کا وژن لیاقت آ باد ٹاؤن کے اسکولوں کا تعلیمی معیار بہترکرنا ہے، عوام کے تعاون سے ہم لیاقت آباد ٹاون اور کراچی کی تعمیر کریں گے
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ ہمارے زیر انتظام 26 اسکولز ہیں ہماری کوشش ہے ان اسکولوں میں بہترین تعلیم فراہم کی جائے ا نہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 30 سالوں میں جو لیاقت آباد کی پہچان بنا دی گئی ہے ہماری کوشش ہے کہ اس کو تبدیل کیا جائے، 30 سال پہلے یہاں کے لوگ پڑھے لکھے کہلایاکرتے تھے۔انشااللہ ہم ایک بار پھر لیاقت آباد کو اس کی اصل پہچان دیں گے۔
لیاقت آباد ٹاؤن کے تمام محکمے عوامی خدمت اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہیں۔ یوسی چیئرمین عوامی خدمت کے کاموں شب و روز مصروف ہیں۔ تقریب میں وائس چیئر مین اسحاق تیموری، یوسی چیئر مینز، وائس چیئرمینز، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ودیگربلدیاتی افسران سمیت اساتذہ اورطلبہ وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
