وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں الیکٹرو بس سروس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار جب سرگودھا آئی تو کارڈیولاجسٹ کا ایک چھوٹا سا یونٹ تھا پھر ہم بڑا اسپتال بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ نواز شریف سے درخواست کرینگے کہ وہ نواز شریف کارڈیولاجسٹ اسپتال کا اپنے ہاتہوں سے افتتاح کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا شہر کیلئے 30 اور ڈوژن کے لئے 60 بسز کا تحفہ دیا جائے گا۔پہلے کبھی بھی سرگودھا میں سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں تھی لیکن میں نے یہ روایت توڑی اب چھوٹی شہروں سے ترقی شروع ہوگی اور بڑے شہروں تک جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں