نامور گلوکار علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لئے بڑا اعلان
ملک کے نامور گلوکار علی ظفرنے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 27 ستمبر کو لاہور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ہو گا۔
کنسرٹ میں علی ظفر کے ساتھ دیگر گلوکار بھی حصہ لینگے، کنسرٹ سے حاصل رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے، جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔
