پاکستان ریلویز پولیس میں ایک ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان
محکمہ پاکستان ریلوے نے پولیس میں 1 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا باضابطہ اعلان کیا ہے
ریلویز پولیس نے کنٹریکٹ بنیادوں پر ملک بھر میں سب انسپکٹر لیگل (BS-14) کی 5 ، اے ایس آئی (BS-9) کی 81 اور کانسٹیبل (BS-5) کی 914 آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار شائع کردیا ہے۔
خواہشمند امیدواران (مرد و خواتین) مجوزہ فارم پاکستان ریلویز پولیس https://pakrailwayspolice.gov.pk اور پاکستان ریلویز www.pakrail.gov.pk کی ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈ اور متعلقہ ڈویژن کی ریلویز پولیس لائینز سے حاصل کرسکتے ہیں.
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2025 ہے۔
