چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ
اپنے منفرد انداز سے مقبول گلوکار چاہت فتح علی خان پر برطانیہ میں انڈوں سے حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان ایک مقام پر مداحوں کے ساتھ سیلفی اور ویڈیوز بنارہے ہیں۔
چاہت فتح علی خان خوشگوار موڈ میں اور جہاں اچانک دو افراد آتے ہیں اور گلوکار کے سر پر دو انڈے پھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان کے سر پر انڈے پھوڑنے والے افراد کے چہرے دکھائی نہیں دیتے۔
