بین الاقوامی یومِ خواندگی پر سندھ بوائے اسکاؤٹس میں تقریب کا انعقاد
بین الاقوامی یومِ خواندگی کے موقع پر سندھ بوائے اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، پریم بھادر چند، چیف فیلڈ آفیسر یونیسیف، گہنور علی لغاری ایم ڈی سیف،ڈاکٹر فوزیہ خان، ڈاکٹر نجم نسا ہیڈ آف ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ زیبسٹ یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد اکرم ایجوکیشن آفیسر یونیسیف، ڈاکٹر فرحان جمانی، ڈاکٹر تسنیم انور و دیگر نے شرکت کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ خواندگی انسان میں اعتماد پیدا کرتی اور باعزت زندگی گزارنے کو دروازے کھولتی ہے۔
