منشیات مافیا کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایت، ٹاسک فورس کو اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت ٹاسک فورس پر مشتمل افسران کا اجلاس ہوا جس میں ٹاسک فورس کی کارکردگی پر انھیں شاباشی دی گئی، ٹاسک فورس کے افسران کو انکی عمدہ کارکردگی پر ایک بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

آئی جی سندھ ۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ منشیات،گٹکا،ماوا مافیا کے خلاف ٹاسک فورس اچھا کام کررہی ہے،منشیات فروشوں/مافیا کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا گرفتار ملزمان کی سزاؤں پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔ کیس آئی اوز دل جمعی اور محنت سے کام کریں عمدہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی‌جائیگی۔

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن منیر شیخ کی اجلاس کو بریفنگ،منشیات،گٹکا،ماوا کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گےمنشیات،گٹکا،ماوا مافیاز کے خلاف تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی کاروائیاں ہوئی ہیں۔

پولیس کی کامیابیاں کوئیک ریسپانس کا نتیجہ ہیں۔ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ خادم حسین رند کی بریفنگ،نارکوٹکس ڈیلرز کی فہرست افسران کو مہیا کردی گئی ہیں۔فہرستیں اے بی سی درجہ بندیوں پر مشتمل ہیں۔

ٹاسک فورس کو انٹیلی‌جینس رپورٹ شیئر کی جاتی ہیں۔آئی آرز پر انٹیلی جینس بیسڈ کاروائیاں کی جاتی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی آپریشن طارق عباس کی بریفنگ, گٹکا،ماوا،منشیات مافیاز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ا۔کے خلاف کاروائیاں مذید تیز کی جارہی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں