منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس عمران منیار کی کوئٹہ میں بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار کی قیادت میں سوئی سدرن گیس کی سینئر مینجمنٹ کے ایک وفد جس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اور یو ایف جی سعید رضوی، کنسلٹنٹ سعید لارک اور ریجنل منیجر بلوچستان انور بلوچ شامل تھے، آج بلوچستان میں ایک مصروف دن گزارا۔

انہوں نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور سیکرٹری توانائی بشیر احمد بازئی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بعد ازاں وفد نے وزیر صحت احسان شاہ، وزیر توانائی میر عمر خان جمالی، چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی، سیکرٹری توانائی بشیر احمد بازئی، سیکرٹری قانون عبدالصبور کاکڑ اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ طارق لاسی سمیت بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات کی۔  جبکہ وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے محنت نوابزادہ گوہرام بگٹی زوم لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔

سوئی سدرن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بلوچستان میں ادارے کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان مسائل کو حل کرنے میں بلوچستان کے ان اعلیٰ عہدیداروں  سے رہنمائی اور مدد طلب کی جو کہ بالآخر صوبے میں سوئی سدرن کے صارفین کو سہولت فراہم کرنے میں معاون ہوگی.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں