نامورپاکستانی اداکار عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ریلیز ہو گئی

نامورپاکستانی اداکار عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ریلیز ہو گئی

عمران اشرف اور اداکار ناصر چنیوٹی کی نئی بین الاقوامی پنجابی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نہیں آوندا” کے پریمیر شو کا انعقاد کیا گیا

نامور اداکار سہیل احمد راشد محمود ، ہنی البیلا، اسما عباس، عون علی، ذیشان روکھڑی ، بلال سید ، سخاوت ناز، خلیل ارحمان قمر، اشرف خان، سمیت دیگر شوبز شخصیات نے پریمیر شو میں شرکت کی۔

اداکار عمران اشرف نے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لیے تحفہ ہے فلم تفریح سے بھرپور ہے جس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر دیگر شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستانی فنکار ملک کی طرح بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، عمران اشرف نے ایک مرتبہ پھر سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ سپر اسٹار اداکار ہیں جس نے اب بین الااقوامی سطح پر خود کو منوایا ہے

فلم کی نمایاں کاسٹ میں عمران اشرف، ناصر چنیوٹی ،رنجیت باوا، سپنا اور دیگر شامل ہیں۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں