اداکارہ حمیرا اصغر کا مبینہ قتل کا مقدمہ کرج کرنے کا حکم

اداکارہ حمیرا اصغر کا مبینہ قتل کا مقدمہ کرج کرنے کا حکم

کراچی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کر لی۔درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ یا ریاست کے کسی فرد کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی  تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں