لجپت راءِ مظلوم ہمارا اثاثہ ہیں، مزید مدد کی جائے گی: سید سردار علی شاہ

عمرکوٹ(رپورٹ: گھنشام میگھواڑ)  صوبائی وزیر تعلیم، ثقافت وثقافت سید سردار علی شاہ سے پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ضلع عمرکوٹ کے سیکرٹری اطلاعات نندلال میگھواڑ نے ملاقات کی، صوبائی وزیر کو سینئر صحافی لجپت مظلوم کی علالت سمیت مختلف امور سے آگاہ کیا۔

اس موقعے پر صوبائی وزیر سيد سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی لجبت راء مظلوم ہمارا اثاثہ ہیں علاج میں ان کی مزید مدد کی جائے گی، انہوں نے لجپت رائے مظلوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقعے پر ڈاکٹر سوائی لال کيسانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ لجپت راء مظلوم کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس پر سیاسی، سماجی و خیر خواہوں نے سوشل میڈیا پر صحافتی تنظیموں اور حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی، جس پر سردار علی شاہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا چیک منظور کروایا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں