پی سی بی نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، اے کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں
بابر اعظم اور محمد رضوان تنزلی کے بعد بی کیٹیگری میں شامل ہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10، 10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں مجموعی طور پر 30 کرکٹرز شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان تنزلی کے بعد اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں چلے گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا بھی بی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026ء تک لاگو ہوں گے۔
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان اور سعود کو رکھا گیا۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹیگری میں احمد دانیال، حسین طلعت، خرم شہزاد، خوشدل شاہ، محمد عباس، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، شان مسعود، سفیان مقیم کو شامل کیا گیا۔
