وزیر ثقافت و سیاحت کی مداخلت سے صنم ماروی اور احمد شاہ معاملہ حل ہوگیا
صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ اور معروف گلوکارہ صنم ماروی کا معاملہ
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی مداخلت سے معاملہ حل ہوگیا
ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میں نے اور نورالہدا شاہ نے دونوں طرف سے معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی کوشش کی،اس معاملے میں دونوں طرف سے جو باتیں تھی وہ ختم ہوچکی ہیں۔
نورالہدا شاہ نے کہا کہ دونوں طرف سے عزت دینے پر مشکور ہوں۔
محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹ کونسل آرٹسٹوں کا ہے ہمیشہ فنکاروں کی عزت کرتے ہیں۔جو معاملات ہوئے انہیں ہم ختم کررہے ہیں ہم صنم ماروی کی عزت کرتے ہیں۔
اس موقعے پر صنم ماروی نے کہا کہ میں سندھ کے عوام کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کی۔
