آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر تک کیلئے روانہ
کراچی: پاکستان کا 78 واں یوم آزادی معرکہ حق کے عنوان سے تقریبات جاری ہیںا ور اس سلسلے میں محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی طرف سے خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر تک کیلئے روانہ کردی گئی۔
کراچی کینٹ اسٹیشن پر سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا۔
ٹرین کو قومی پرچموں اور تحریک آزادی کے بینروں سے سجایا گیا،کینٹ اسٹیشن پر مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،78 ویں آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا،آزادی خصوصی ٹرین میں ایک سو سے زائد مسافر شامل ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے آزادی ٹرین کے شرکاء کو الوداع کیا،
آزادی ٹرین کراچی کینٹ سے حیدرآباد میرپورخاص چھور تک پہنچے گی جبکہ دوسرے روز ٹرین زیرو پوائنٹ تھرپارکر تک کا سفر کرے گی۔
