پاکستان نے بھارت کو 6-0 سے شکست دی:بلاول بھٹو زرداری

پاکستان نے بھارت کو 6-0 سے شکست دی:بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری ایئرفورس نے بھارتی ایئرفورس کو 6-0 سے شکست دی اسی طرح سے ہمارے میڈیا نے بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور بے بنیاد معلومات کے مقابلے میں ایک قابل اعتماد معلومات عوام و عالمی سطح تک پہنچائیں۔

کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو شکست دی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، جسے انتہا پسند،دہشت گرد اور نفرت پھیلانے والے استعمال کرتے ہیں اور بھارت نے بھی جنگ کے دوران اس ہتھیار کو استعمال کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں