گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں،مستقبل کا تحفظ ہے:آصفہ بھٹو زرداری

گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں،مستقبل کا تحفظ ہے: آصفہ بھٹو زرداری

نوابشاہ: خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے  کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے، گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کا تحفظ ہے۔

خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے  کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے، گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کا تحفظ ہے۔

نواب شاہ، شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز منصوبے کے تحت مالکانہ حقوق کی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت ایس پی ایچ ایف منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین اس گھر کی خاتون کے نام کی جا رہی ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو نے کہا کہ یہ صرف ایک مکان نہیں، بلکہ آپ کے لیے اختیار، عزت اور تحفظ کی علامت ہے، نہ صرف آپ کے لیے بلکہ آپ کے بچوں کے لیے بھی۔

انہوں نے اس منصوبے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت، بصیرت اور عوامی سوچ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی اور صوبے یا کسی اور سیاسی جماعت نے اتنا بڑا اور عوام دوست قدم نہیں اٹھایا۔

بی بی آصفہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وعدہ تھا جو شہید بھٹو نے عوام سے کیا تھا کہ ہر شہری کو زمین، پناہ اور عزت دی جائے گی۔ آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ بھی محفوظ رہیں گے اور آپ کی آنے والی نسلیں بھی عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزاریں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں