میڈیکل رپورٹ پر عمران خان کا وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں اور چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ اگر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے

نوٹیس میں کہا گیا کہ عبدالقادر پٹیل 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے یورین سیمپل سے شراب اور کوکین کے اجزاء پائے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں