برساتی مینڈک کا ٹائٹل موسم اور کہانی کے اعتبار سے رکھا گیا ہے:یونس میمن
کراچی(رپورٹ: وسیم خان) دور حاضر کے کمرشل ڈائریکٹر یونس میمن نے اپنے پروجیکٹ ” برساتی مینڈک پر کام شروع کردیا ہے اس کی حوالے سے یونس میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کا ٹائٹل برساتی مینڈک موسم اور کہانی کے اعتبار سے رکھا گیا ہے میری ہمیشہ کوشش ہوتی کہ ڈرامے کا ٹائٹل روٹین سے ہٹ کر ہو، منفرد اچھوتے ٹائٹل کے تلاش میں رہتا ہوں اور کہانی کے اعتبار سے وہ ٹائٹل سوٹ بھی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ برساتی مینڈک 2 اگست کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن ایئر تھیٹر ذیڈ اے بخاری آڈٹیوریم میں پیش کیا جائے گا پیشکش افضل سوداگر (یو ایس اے ) BiLL BOARD کی ہے
پروڈیوسر ذاکر حسین ہیں، سرپرست اعلی شہزاد عالم اور معاون پروڈیوسر عمران میمن معاون ہدایتکار ایم عمر دانش، اور کو ڈائریکٹر شاہد اسماعیل ہیں کاسٹ میں شکیل شاہ، شانزے، ذاکر مستانہ، سپنا غزل، سحر غزل، عامرریمبو، سارہ خان، شہبازخان، ارما احمد، عبد اللہ لالہ، عارف شیخ، جیند میمن، حسین راٹھور، جاوید ٹاگانی، شامل ہیں چیف آرگنائرز سعید مغل, آرگنائرز ماجد ڈیکو میڈیا کوآرڈینٹر وسیم خان ہیں۔
