گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کا آغاز
شجر کاری مہم کا بنیادی مقصد ماحول کو تباہی سے بچاناہے:نصرت اللہ
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر 26 جولائی بروز ہفتہ سے گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو کہ 14 اگست تک جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کا آغاز امیر جماعت اسلامی کراچی منم ظفر خان صبح 11 بجے ٹی گراؤنڈ بلاک 15 میں پودا لگا کر کرینگےگزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں پودے لگائے جائیں گے تاکہ علاقے کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ مون سون کے موسم میں لگائے گئے پودے جلدی نشوونما پاتے ہیں، اسی لیے یہ وقت شجرکاری کے لیے نہایت موزوں ہے۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ”ہم سب کو اس مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے، تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول میسر آ سکے۔”موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی انسان کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیں تاکہ آنے والی نسل کو مستقبل میں گھنے سایہ دار درخت کی فراہمی ممکن ہواہلیانِ گلبرگ سے گزارش ہے کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کریں اور پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت کو بھی یقینی بنائیں۔،،حکومتی سطح پر شہر میں املتاس، برنا، نیم، گلمہر، جامن، پیپل، بینیان، اورناریل کے پودے لگائیں جائیں۔
