6116شکایات میں سے5827 کو حل کیا گیا: وفاقی انشورنس محتسب
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے ملاقات کی
وفاقی انشورنس محتسب نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی
ممتاز شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی انشورنس محتسب پالیسی ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے،سنہ 2024ء میں ملک بھر سے 6116 شکایات موصول ہوئیں۔انشورنس پالیسی ہولڈرز کی 6116 شکایات میں سے 5827 کو حل کیا گیا۔
وفاقی محتسب نے کہا کہ سال 2024ء میں شکایت کندگان انشورنس پالیسی ہولڈرز کے 95.27 فیصد شکایات حل کیں،باقی 289 شکایات پر کارروائیاں جاری ہیں ، وہ بھی جلد کی جائیں گیں۔5228 حل ہونے والی شکایات میں 424 ٹرم پلان، 3992 بینک انشورنس، 619 ڈیتھ کلیم، 97 گروپ انشورنس، 213 میچورٹی اور 103 ہیلتھ انشورنس شامل ہیں۔112 وہیکل انشورنس، 73 فصلوں کی انشورنس، 59 تھیف کیسز، 33 فائز انشورنس اور 139 انتظامی معاملات وفاقی انشورنس محتسب نے حل کیے
وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی کارکردگی کو سراہا
انشورنس کے کام کے حوالے سے عوام کو مزید آگاہ کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی انشورنس محتسب کو ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پالیسی ہولڈرز کی آگاہی سے ان کے انشورنس کمپنی کے ساتھ مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
