پاکستان نے اسرائیل سے جنگ میں جو ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے:ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی

ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران محسن نقوی نے ایرانی صدر کو جنگ میں عظیم فتح پرمبارکباد دی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر پرزور مذمت کی اور ایرانی سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر کو نیک خواہشات اوراحترام کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔صیہونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، ایسے میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں