پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سےآئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فی لیٹر 6.60 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے آج سے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد فی پیٹرول کی نئی قیمت 273.39 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ نئی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔
