میں پہلی یا دوسری ملاقات میں ہی سامنے والے کو پہچانت لیتی ہوں:حمیرہ اصغر
والدہ قصور کی اور والد سریننگر کے ہیں اور دونوں آرمی میں تھے:حمیرہ اصغر کا آخری انٹرویو
حمیرا اصغر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ والدہ قصور کی اور والد سریننگر کے ہیں اور دونوں آرمی میں تھے اور میرے والد 71 کی جنگ بھی لڑے ہیں۔
انٹرویو میں حمیرہ اصغر نے مزید کہا کہ میں اسٹارز پر پرسنلٹی تک بلیو کرتی ہوں، یہ کبھی بھی نہیں ہوا کے میں نے کسی کو جج کیا ہو اور وہ غلط ثابت ہو۔
حمیرہ اصغر نے کہا کہ اپنی روح کے ساتھ رابطہ ضروری ہوتا ہے اور میں تمام جلد پینٹنگ ایگزیبیوشن بھی کرنے جارہی ہوں۔
اپنے انٹرویو میں حمیرہ اصغر نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ میں کہاں جارہی ہوں مگر اللہ تعالیٰ میرے لئے راستہ بنارہا ہے، اللہ پاک نے مجھے اچھا ملک دیا، اچھے والدین دیے اور اچھے دوست دیے ہیں۔
یاد رہے کہ 8 جولا 2025 کو پاکستانی اداکارہ حمیرہ اصغر کی کراچی کے علاقے ڈفینس فیض 6 سے فلیٹ میں سے ایک ماہ پرانی لاش ملی تھی۔