
ویمن ونگ پنجاب کی سینئر وائیس پریزیڈنٹ کنیز فاطمہ نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق کی گئی پریس کانفرنس میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا 2010ء سے پی ٹی آئی میں رہی ہوں اور آج مستعفی ہونے کا اعلان کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسے واقعات کو پسند نہیں کرتا،جتنے بھی عہدوں پر رہی ہوں ان سے آج مستعفی ہو رہی ہوں۔
کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ سیاست فی الحال نہیں کرنا چاہتی، سیاست سے بریک لینا چاہتی ہوں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
