کوسٹ گارڈز منشیات سمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردارادا کررہاہے:محسن نقوی
پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام کراچی بندرگاہ پر دو نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب ہوئی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان خصوصی کی طور پر شرکت کی۔
وفاقی وزیرا داخلہ محسن نقوی کوسٹ گارڈز کی تقریب میں پہنچے جہاں ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے ان کا استقبال کیا۔
تقریب میں اعلی’ عسکری، سول افسران اور غیرملکی سفارتکاروں کی شرکت جبکہ تقریب میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل محمد معید بھی موجود تھے
تقریب سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈز منشیات سمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردارادا کررہاہے۔انسداد منشیاتے میں کوسٹ گارڈز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔سمگلنگ کسی بھی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی صورت اشیاء کی غیرقانونی نقل و حمل کی اجازت نہیں دی جائیگی۔کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانے کیلے تمام ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔

