لانڈھی ٹاون کی جانب سے رین ایمرجنسی نافذ،افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

محکمہ موسمیات کی بارش کی جانب سے  مزیدمتوقع بارشوں کی پیش گوئی پر لانڈھی ٹاون کی جانب سے گزشتہ روز رین ایمرجنسی نافذ کرکے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے متوقع بارشوں کے پیش نظر  لانڈھی ٹاون  کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹاون کی مختلف بڑی شاہراہوں اور  اندرونی  شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی صورت میں  فوری طور مشینری نصب کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سینیٹشن ۔ایم اینڈ ای۔بی اینڈ آر  عملے کو بھی ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہائی الرٹ رہیں

انہوں نے مزید کہا تمام یوسی چئیرمینز بھی اپنی اپنی  یوسیز میں بارشوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گذشتہ رات کی بارش کے بعد صورتحال مجموعی طور پر کنٹرول میں ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں