منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے:محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے منشیات کے استعمال و غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا خطرہ ہر معاشرے کے لئے چیلنج بن چکاہے۔منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے اور یہ حق انہیں دے کر رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات سے منشیات کے استعمال کے آگے بند باندھنا ہو گا۔ پاکستان اس جنگ میں دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جامع اقدامات کئے ہیں اور اے این ایف کا اس ضمن میں کردار قابل ستائش ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اے این ایف کے افسران اور جوانوں نے منشیات سے پاک معاشرے کی جدوجہد میں قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اے این ایف کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قوم تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے یہ جنگ اپنے خون سے لڑی، یہ عزم ہماری اجتماعی طاقت کی علامت ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش انسانیت اور نوجوان نسل کے بدترین دشمن ہیں،ایسے عناصر کو نشان عبرت بنانے کا قومی عزم رکھتے ہیں۔منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے سب کو شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں