کراچی میں رہائشی فلیٹ سے سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش ملی ہے
گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی لاش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ملی
پولیس کے مطابق اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔
اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی۔