
اپنے وڈیو بیان میں بیان میں علی زیدی کا کہا تھا کہ سیاست چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا مگر کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کی صدارت، کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ پاکستان کے لیے کام کروں گا۔ پاکستان کے لیے زرمبادلہ لاؤں گا پہلے بھی یہ کام کرتا رہا، اب بھی یہی کروں گا۔
علی زیدی کا کہنا تھا پاک فوج کی وجہ سے ہی ہم سکون کی نیند سوتے ہیں کیوں کہ فوج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے،9 مئی کی پہلے بھی مذمت کرچکاہوں اور اج بھی کرتا ہوں۔پاکستان کی خدمت کروں گا، پاکستان زندہ آباد پاک فوج زندہ آباد۔
https://twitter.com/amjadalamk/status/1662318448972812288?s=20
