کراچی: دی جاگوتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری سمر کیمپ 2025 کی افتتائی تقریب ٹاؤن مونسپل کارپوریشن صدر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔
یہ پروگرام دی جاگروتی فاؤنڈیشن اور ٹاؤن مونسپل کارپوریشن صدر کے اشتراک سے ٹی ایم سی صدر کے نئے تعمیر شدہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد جاگروتی فری سمر کیمپ کے بیج چار میں رجسٹرڈ ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین کی تھی۔ کیونکہ اس تقریب کا مقصد نئے شامل ہونے والے والدین اور بچوں کو سمر کیمپ کی ایکٹیویٹیز اور اس میں ہونے والے مراحل جن میں سائنس اسٹیم لرننز، آرٹ, میوزک کلاسس، ٹیک وون ڈو, اور بچوں کا ہر دل عزیز مرحلہ اسٹڈی ٹور جن میں سائنس سینٹر اور میوزیم کا دورہ کیا جاتا ہے کو اجاگر کرنا تھا۔
دی جاگروتی فاؤنڈیشن کے سی ای او اور فاؤنڈر انجینیئر رویندر کمار کا کہنا تھا کہ یہ سمر کیمپ اورینٹیشن کا چوتھا سال ہے اور ایک کمرے سے شروع کیا ہوا یہ کارواں آج کہاں تک جا پہنچا ہے۔ رنچھوڑ لائن گزدرآباد جیسے پسماندہ علاقے اور اس میں بھی اسکول نہ جانے والے طلبہ کو خاص طور پر اس کیمپ میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ وہ بھی ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ سمر کیمپ کی فن لرننگ سے لطف اندوز ہو سکے اور گرمیوں کی چھٹیوں میں جو والدین اپنے بچوں کو چائلڈ لیبر میں لگا دیتے ہیں اس کی روک تھام کے لیے بھی ان بچوں کو سمر کیمپ میں داخل کروایا جاتا ہے۔ سمر کیمپ کی کوآرڈینیٹر مس سنجنا کمار نے بھی سمر کیمپ کے دو مہینے کی تمام ایکٹیوٹیز اور سلیبس سے والدین کو آگاہ کیا.
تقریب کے مہمانان خصوصی و ائس چیئرمین ٹی ایم سی صدر عبدالرحمان موتی والا صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے تمام نئے آنے والے بچوں اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کے بچوں کا مستقبل اگر جاگرتی فاؤنڈیشن کے ہاتھ میں ہے تو ہم بے حد مطمئین ہیں جاگروتی سے ہمارے ساتھ کے یہ چار سال اور جاگروتی کے لیے ہماری خدمات ہمارے لیے قابل فخر ہے، ہاشم گزد لائبریری جہاں پہ دی جاگوتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اس لائبریری کی بھی مرمت اور تزین و آرائش اور اس جگہ کو ایک ای-لائبریری بنانے کے لیے بھی ہم پرعزم ہیں جس کے لیے جاگروتی سے اشتراک ہمارا جاری ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو نے کہا کہ نئے آنے والے تمام بچوں اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کچھ دن پہلے ہی ان کا جاگروتی اسکول آنے کا اتفاق ہوا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ بچے کس لگن سے پڑھ رہے تھے تو انہوں نے بھی اپنے پورے ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ آئندہ بجٹ میں ہم جاگروتی اسکول کے لیے کچھ بجٹ مخصوص کریں گے۔
اس کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سماجی اور سیاسی رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی جن میں شاہزیب شاہ بھو جانی، دانش سلاوٹ، ایڈوکیٹ راہمہ فرید, عبداللہ فرید، مرزا فیصل منظور، محمد اسلم، توسیق علی ہوتی، سہراب بھوجانی، محمد سہار اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی، تقریب کے آخر میں انجینیئر رویندر کمار نے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ کیا اور نئے انے والے بچوں میں فری بیگ، ٹی شرٹ اور اسٹیشنریز کٹ تقسیم کی گئی اور آخر میں ہمارے پاک وطن پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی خاص دعا کی گئی۔
