چیئرمین ناظم آباد نے چار روزہ جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز

کراچی: چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرنے ناظم آباد ہیلتھ آفس(ہادی مارکٹ)میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ جس میں ناظم آباد ٹاون کی تمام یوسی چیئرمینز کو جراثیم کُش اسپرے کے لئے عرقے گلاب کی بوتل، واٹر ٹینک اور اسپرے کی ٹنکی مہیا کی گئیں ہر یوسی میں عرق گلاب کا اسپرے کرنے کی بھی ایک خاص مشین دی گئی ہے

اس موقع پر وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤ ن نعمان صدیقی،یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر راشد ہاشمی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، مکھیوں، مچھروں اور دیگر جراثیم پھیلانے والے حشرت الارض کی افزائش میں اضافے کی وجہ سے ملیریا اور ڈئینگی جیسی مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ موجود رہتا ہے جس کے پیش نظر ناظم آباد ٹاو ن کے مکینوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچانے اور مکھیوں، مچھروں اور دیگر جراثیم کے خاتمے اور افزائش کو روکنے کے لئے ناظم آباد ٹاون میں باقائدہ جراثیم کش اسپرے مہم کاآغاز کر دیا گیا ہے اور ہم صرف جراثیم کش اسپرے نہیں کر رہے بلکہ عرق غلاب کا اسپرے ساتھ ساتھ جہاں سڑکوں کا دھونے کی ضرورت ہے وہاں سڑکوں کا دھویا بھی جائے گا اور یہ مہم چار روز تک جاری رہے گی۔

چیئرمین سید محمد مظفر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ قربانی کے بعد جہاں کہیں بھی تعفن، گندگی یا آلائشوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا خدشہ ہو، وہاں فوری طور پر صفائی کے بعد اسپرے کیا جائے۔ اس کے علاوہ تمام یو سیز، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی جراثیم کش اسپرے یقینی بنایا جائے گا۔

وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤ ن نعمان صدیقی نے کہا کہ ناظم آباد ٹاون کی اس اسپرے مہم میں تمام یوسیز،ہائشی علاقوں سمیت مساجدو امام بارگاہوں،اسکولز،کالجز، بازاروں اور شاپنگ سینٹرزکے اطراف بھی بھرپور اسپرے کیا جائے تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بہتر ماحول مہیا کیا جاسکے، تاہم شہریوں کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئے اور کو شش کرنی چاہئے کہ گھروں کا کچرا نالوں اور سڑکوں پر نہ پھینکا جائے اور اپنے گھر محلے کی صفائی ستھرائی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے جب ہم سب مل کر کام کریں گے توناظم آباد ٹاؤن صاف و شفاف اور جراثیم سے پاک ٹاؤن بن جائے گا۔

ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد نے چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر کی ہدایت پر ناظم آباد ٹاون کی تمام یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کروانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا اس اسپرے مہم میں سینی ٹیشن کے عملے خاص ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں کہ ناظم آباد ٹاون کی ہر یوسی کے ہر مقام پراسپرے کو ممکن بنایا جائے خاص طور پر جہاں قربانی کے بعد تعفن، گندگی یا آلائشوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا خدشہ ہے وہاں فوری طور پر صفائی کے بعد اسپرے کیا جائے ندی نالوں کے قریب اور نشیبی علاقوں میں اسپرے گاڑیوں اور دستی مشینوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسپرے کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں