وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے تنخواہ اور مراعات میں بے تحاشہ اضافے کو مالی فحاشی قرار دیا۔
