وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانا ہے۔
غیررجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے اور ان کی جائیداد کی منتقلی پر پابندی عائد ہوگی، کاروباری جگہ سیل اور سامان ضبط کیا جا سکے گا۔ متعلقہ فریق کواپیل کا حق حاصل ہوگا۔