کراچی:عیدالاضحی کے تینوں دن لانڈھی ٹاؤن میں آلائشیں أٹھانے کا أ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا۔ٹاؤن انتظامیہ اور سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ آلائشیں اُٹھاکر ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچانے میں مصروف عمل رہا۔
چئیرمین لانڈھی ٹاون عبد الجمیل خان نے اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عون عباس ۔وائس چئیرمین محمد عمران میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی ڈائریکٹر سینیٹیشن وسیم شمع کے ہمراہ عید کے موقع پرقائم مختلف کلیکشن پوائنٹس پر آلائش اٹھانے کےآپریشن کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کوبروقت آلائشوں کو اُٹھاکر ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کرنے کے احکامات بھی دیئے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن افسران بھی موجودتھے۔چیئرمین عبدالجمیل خان ،وائس چیئرمین محمد عمران کے ہمراہ لانڈھی ٹاؤن میں آلائش آپریشن کا جائزہ لینے کےساتھ ساتھ یوسی دفاتر کے دورے بھی کئے۔
۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ آلائئشیں اٹھانےکے ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ جراثیم کا خاتمہ ہوسکے اور انہوں نے عوام کواحسن طریقے سے خدمات کی انجام دہی پر جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے و کارکنان اور لانڈھی کے افسران و عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو بہتر ماحول کی فراہم کے لئے ہم نے عید الاضحی کے تینوں دن سڑکوں پر رہ کر خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا تے رہے، چیئر مین لانڈھی عبدالجمیل خان نے لانڈھی کی عوام سے بھی اظہار تشکر کیا جنہوں نے عید الاضحی پر لانڈھی ٹاون سے مکمل تعاون کیا۔
