گڈاپ کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرانا ہماری ذمہ داری ہے:طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کے مسلسل دوررو کے بعد عید الاضحی کے تیسرے روز بھی گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں عید لاضحی کے حوالے سے خصوصی اقدامات جاری ہیں، ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن محمد افضل لغاری نے صالح محمد گوٹھ، کاٹھوڑ، گڈاپ،موئیدان اور شاہ مرید کے مختلف شکایتی کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن گڈاپ اظہر علی، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن شاہ مرید سمیر بلوچ اور مختیار کار گڈاپ یاسر انور بھی ان کے ہمراہ تھے,دورے کے دوران مختلف مقامات پر موجود ٹرینچز (گڑے) میں قربانی کے جانوروں کی باقیات کوٹھکانے لگانے کے بعد اسپرے اور چونا چھڑکاؤ کیا گیا، تاکہ تعفن اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے, عملے کو ہدایات دی گئیں کہ تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جائے، اور عوامی شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے,

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر گڈاپ کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرانا ہماری ذمہ داری ہے، جسے ہم پوری ایمانداری سے نبھا رہے ہیں, تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ہو رہی ہے,ہم نے صفائی کا ایسا نظام وضع کیا ہے جس سے نہ صرف قربانی کے جانوروں کی باقیات فوری طور پر ہٹائی جا رہی ہیں بلکہ جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام کی صحت عامہ متاثر نہ ہو,میونسپل کمشنر احمد یار نے بھی موقع پر موجود عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی پوری ٹیم عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہے، خاص طور پرڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن محمد افضل لغاری دن رات عوام کی خدمت پر گامزان ہیں،

،اس موقع پر، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،فیومیگیشن انچارج راحیل آرائیں، انچارج سینیٹیشن شانی پرویز، رزاق چنہ،وقاص بابر،علی پلیجو، بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں