spot_img

ملکی مجموعی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ، جی ڈی پی گروتھ2.7 فیصد رہی: قومی اقتصادی سروے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اشاریوں میں بہتری آئی، جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت ہے، ملکی مجموعی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، افراط زر میں ریکارڈ کمی آئی،

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں بتدریج بہتری آئی ہے، اس سال جی ڈی پی گروتھ2.7 فیصد رہی، 2023 میں شرح نمو منفی0.2اور 2024میں 2.5فیصد تھی۔ 2023 کے بعد شروع ہونے والی ریکوری2024میں صحیح سمت میں چلی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اشاریوں میں بہتری آئی، جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت ہے، ملکی مجموعی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ افراط زر میں ریکارڈ کمی آئی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح اس وقت 4.6فیصد پر ہے۔ درست سمت میں جارہے ہیں،کامیابی سے مہنگائی پر قابو پایا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مجموعی پیداوار کی شرح میں کمی آئی، ہماری معاشی ریکوری کوعالمی منظرنامے میں دیکھا جائے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر11 فیصد پر آگیا، قرضوں کی شرح کم ہوکر65 فیصد پر آگئی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد معاشی استحکام لانا ہے، معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے

انہوں نے کہا کہ معیشت کے بنیادی ڈی این اے کو تبدیل کرنا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے اسٹرکچر اصلاحات ضروری ہیں۔ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا، ٹیکس ٹوجی ڈی پی5 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا، ٹیکس اصلاحات میں ٹیکنالوجی کا بہت استعمال ہے، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایک سال میں توانائی شعبے کی ریکوری میں نمایاں اضافہ ہوا، اصلاحات کاعمل چلتارہےگا،توانائی کے شعبے سے شاندار اصلاحات ہوئیں، گورننس میں بہتری آئی،نقصانات بھی کم ہوں گے، 24 ادارے نجکاری کیلئے پیش کیےگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں