غزہ پر اسرائیلی فورسز کے مظالم عید کے دوسرے روز بھی نہ تھم سکے، مزید 36 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 36 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز کے قریب 6افراد شہید ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ رفح میں قائم غزہ ہیومینٹیرین فنڈ (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے قریب پیش آیا۔
