اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
وفاقی وزارت خزانہ نے کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے اضافےکے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔