وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان پشاور عمارت کی بحالی اور ملازمین کی تنخواہ جلد جاری کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخی عمارت کی بحالی کے لئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ احکامات ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیئے

وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب، وفاقی وزرا، گورنر اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان اور دیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کےلئے دو ماہ سے زیرالتوا تنخواہیں  ادا کرنےکا بھی اعلان کیا۔

ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخی عمارت کو رواں ماہ کی نو اور دس تاریخ کو شر پسند عناصر نے نذر آتش کردیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں