کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں