بارش نے پنجاب میں تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق

لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی، درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان

رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹاﺅن میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

تیز آندھی اور بارش کے باعث این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت سمیت لیسکو کے 60 سے زائد گرڈ سٹیشن ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہی۔قبل ازیں آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز خالی کروا لیے گئے۔

رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں