آباد نے آئندہ مالی سال 2025-26کیلئے وفاقی حکومت کو جامع تجاویز پیش کردیں

آباد نے آئندہ مالی سال 2025-26کیلئے وفاقی حکومت کو جامع تجاویز پیش کردیں۔

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی کا تعمیراتی اور ڈیولپمنٹ سیکٹر کے لیے ٹیکس پالیسیوں میں 15 سالہ تسلسل اور ٹیکس ریٹس میں نرمی پر زور، بجٹ تجاویز میں حسن بخشی کی جانب سےایف بی آر کے قانون میں تبدیلی کیلئے اہم نکات شامل کیے گئے،

بلڈرز سے خریداروں کو پراپرٹی منتقلی پر سیکشن 236C ایڈوانس ٹیکس کا اطلاق ختم کرنے اور سیکشن  236K کے تحت زیادہ سے زیادہ ٹیکس ریٹ 0.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سیکشن  7E کے تحت  فرضی آمدن ٹیکس ختم کیا جائے، سیکشن 7E  بغیر آمدن پراپرٹی پر 1فیصد ٹیکس مالکان و سرمایہ کاروں کیلئے مالی دباؤ کا سبب  بن رہی ہے۔سیکشن 7F ختم کرکے7C اور 7D کی طرز پر فی رقبہ ٹیکس سسٹم میں  شفافیت اور آسانی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ 2024 کی شق 37 کے تحت ہولڈنگ پیریڈ کی بنیاد پر کیپیٹل گین ٹیکس دوبارہ بحال کیا جائے۔ٹیکس ریفنڈ کی منتقلی کے لیے تحریری منظوری کا تقاضہ ختم کیا جائے۔بجٹ سے پہلے ویلیوایشن ٹیبلز میں موجود تضادات دور کیے جائیں۔

محمد حسن بخشی نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی اور معیاری ٹیکس ریٹس مقرر کیے جائیں، اوورسیز پاکستانیوں کی ڈالرز سے خریدی گئی پراپرٹی پر ٹرانسفر ٹیکس ناانصافی ہے۔پاکستان کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر 2025-26 کے بجٹ میں ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں،مستحکم ٹیکس نظام سے ہاؤسنگ بحران کم اور معیشت کو فروغ ملے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں