غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، 70فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ پر جارحیت مسلسل برقرار، مختلف علاقوں پر تازہ حملوں میں سے زیادہ70فلسطینی شہید ہوگئے

بمباری کے نتیجے میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے پناہ گزین کیمپوں پر مسلسل گولہ باری کی جارہی ہے۔ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنانا یا جا رہا ہے

عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 لاکھ افراد کھانے پینے کی اشیاء کی عدم دستیابی کے باعث بھوک سے مر رہے ہیں۔

ادھر برطانیہ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمان میں خطاب کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خوراک کی محدود مقدار کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینا ناکافی ہے۔ہم غزہ کے عوام کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں