کراچی: منگھوپیر ٹاون میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منگھوپیر ٹاون انتظامیہ نے سندھ حکومت کے محکمہ توانائی کے تعاون سے مستحق عوام میں سولر سسٹم تقسیم کئے۔
اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو سارا شہر ہی سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے مگر منگھوپیر ٹاون کی غریب عوام اس مسئلے سے زیادہ پریشان تھی جن کے لئے توانائی کا متبادل حصول ناممکن تھا۔ اس مسئلے کو حل کرنا شروع کردیا ہے
ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ منگھوپیر ٹاون انتظامیہ نے حکومت سندھ کے محکمہ توانائی سے ملنے والے چالیس سولر سسٹم عوام میں تقسیم کئے۔ اب انشااللہ اگلے مرحلے میں اسپتالوں اور اسکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ آج کا پروگرام پیپلز پارٹی کے منشور کے تحت غریب عوام کے لئے کیا جارہا ہے ۔ہم عوامی مسائل حل کرنے کے لیے شب و روز کوشاں ہیی۔
تقریب میں شریک مرد و خواتین بولیں بجلی کی عدم دستیابی دیرینہ مسئلہ ہے سندھ حکومت کے اقدام پر پیپلز اور ٹاون چئیرمین حاجی نواز بروہی اور کونسل ممبر میڈم کوثر اقبال کے تہ دل سے شکر گذار ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے ہینڈز این جی او کے توسط سے صوبے بھر میں جو سولر سسٹم تقسیم کئے جارہے ہیں۔ یہ منگھو پیر ٹاؤن کی عوام کے لیے خوش ائین اقدام ہیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کا چھیلو اختر لونڈ وائس چیئرمین رانا عارف یونس مینگل میڈم کوثر اقبال بڑی تعداد میں علاقائی معززین مرد و خواتین بھی موجود تھے۔